سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ کہتے ہے: میں شاعر تھا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے رب کی تعریف کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! بلاشبہ تمہارا رب تعریفیں پسند کرتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زیادہ مجھے کچھ نہ کہا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3085]