2048. فرشتوں کی دعائیں کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟ کسی کی عدم موجودگی میں اس کے حق میں کی گئی دعا مقبول ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3013
-" إذا دعى الغائب للغائب، قال له الملك: ولك بمثل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی (اپنے مسلمان بھائی) کے لیے پیٹھ پیچھے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس کے لیے (دعا کرتے ہوئے) کہتا ہے تیرے لیے بھی اس کی مثل ہو۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3013]