-" أفضل الذكر لا إله إلا الله وأفضل الشكر الحمد لله".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ” «لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ» سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر ہے اور «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» سب سے افضل کلمہ شکر ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2971]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1497
حدیث نمبر: 2972
-" أفضل ما قلت أنا والنبيون عشية عرفة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے افضل کلمہ وہ ہے جو میں نے اور سابقہ انبیاء نے عرفہ کے دن کی شام کو کہا (اور وہ یہ ہے): «لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير» . . . ”نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2972]