-" ليلة الضيف حق على كل مسلم، فمن أصبح بفنائه فهو عليه دين إن شاء اقتضى وإن شاء ترك".
سیدنا ابوکریمہ شامی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہمان کی پہلے دن کی ضیافت ہر (میزبان) مسلمان پر حق ہے، کسی کے گھر آنے والے مہمان (کا حق) اس پر قرض ہوتا ہے، یہ مہمان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے حق کا مطالبہ کرے یا نہ کرے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2832]