الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1902. غیبت کا انجام بد
حدیث نمبر: 2822
-" لما عرج بي ربي عز وجل مررت بقوم لهم أظفار من نحاس يخمشون وجوههم وصدورهم فقلت: من هؤلاء يا جبريل؟ قال: هؤلاء الذين يأكلون لحوم الناس ويقعون في أعراضهم".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میرے رب نے مجھے معراج کرائی تو میرا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے، وہ (‏‏‏‏ان سے) اپنے چہرے اور سینے نوچ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں (‏‏‏‏غیبت کرتے ہیں) اور ان کی عزتوں کو پامال کرتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2822]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 533
حدیث نمبر: 2823
-" لا يدخل الجنة قتات".
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ چغلی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2823]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1034