1867. ٹھہراؤ اور سنجیدگی کی فضیلت اور عجلت کی مذمت
حدیث نمبر: 2779
-" التؤدة في كل شيء إلا في عمل الآخرة".
اعمش بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز میں متانت و سنجیدگی ( اور ٹھہراؤ) ہونا چاہیئے، سوائے آخرت کے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2779]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1794
حدیث نمبر: 2780
-" التأني من الله والعجلة من الشيطان".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہراؤ اور آہستگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جلد بازی اور عجلت شیطان کی طرف سے ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2780]