-" إن المؤمن إذا لقي المؤمن فسلم عليه وأخذ بيده فصافحه تناثرت خطاياهما كما
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ایک مومن دوسرے مومن کو ملتا ہے، اسے سلام کہتا ہے اور اسے مصافحہ کرتا ہے تو اس کے گناہ درخت کے پتوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2646]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2692
حدیث نمبر: 2647
-" ما من مسلمين يلتقيان فيتصافحان إلا غفر لهما قبل أن يتفرقا".
سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دو مسلمان باہم ملاقات کریں اور مصافحہ کریں تو قبل اس کے کہ وہ جدا ہوں، ان کو بخش دیا جاتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2647]