سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتلا دینا چاہیئے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2609]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 417
حدیث نمبر: 2610
-" إذا أحب أحدكم صاحبه فليأته في منزله، فليخبره بأنه يحبه لله عز وجل".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی اپنے ساتھی سے محبت کرے تو وہ اس کے گھر جائے اور اسے بتلا دے کہ وہ اس سے اللہ عزوجل کے لیے محبت کرتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2610]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 797
حدیث نمبر: 2611
-" إذا أحب الرجل الرجل فليخبر أنه أحبه".
مجاہد (تابعی) کہتے ہیں: ایک صحابی رسول کی مجھ سے ملاقات ہوئی، اس نے پیچھے سے میرے کندھے پکڑے اور کہنے لگا: آگاہ رہو! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے کہ جس کی خاطر تو نے مجھ سے محبت کی ہے۔ صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہ سنی ہوتی تو تجھے اپنی محبت کی اطلاع نہ دیتا: ”جب کسی آدمی کو کسی سے محبت ہو تو وہ اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔“ مجاہد کہتے ہیں: پھر صحابی رسول نے مجھ پر ایک رشتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک بچی ہے لیکن وہ کانی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2611]