- (لا يدخلُ الجنة من كان في قلبهِ مثقالُ حبّةٍ من خردلٍ من كِبرٍ).
قاسم بن محمد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ایندھن کے کام آنے والی لکڑیوں کا گٹھا اٹھائے بازار سے گزرے، كسى نے ( ان پر اعتراض كرتے ہوئے ان کو) کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے بے پرواه نہیں کیا؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ليکن میرا اراده ہے کہ اس کے ذریعے (اپنے نفس) سے تکبر کو دور کروں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2556]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3257
حدیث نمبر: 2557
-" قال الله عز وجل: الكبرياء ردائي والعزة إزاري، فمن نازعني واحدا منهما ألقيه في النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تکبر ( اور بڑائی) میری چادر ہے اور عزت (اور غلبہ) میرا ازار ہے، جس نے ان دونوں (اوصاف) میں سے کسی ایک کو مجھ سے کھینچنا چاہا، میں اس کو آگ میں پھینک دوں گا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2557]