سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے، میں اس وقت بچہ تھا۔ جب میں کھیلنے کے لیے نکلنے لگا تو میری ماں نے کہا: اے عبداللہ! ادھر آؤ، میں تجھے کوئی چیز دیتی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کیا دینا چاہتی ہو؟“ اس نے کہا: میں اسے کھجور دوں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اگر تو اسے کچھ نہ دیتی تو یہ تیرے نامہ اعمال میں جھوٹ لکھا جاتا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2473]