الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1637. صلح کروانا بھی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 2464
-" أفضل الصدقة إصلاح ذات البين".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپس میں صلح کروانا نہایت افضل صدقہ ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2464]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2639
حدیث نمبر: 2465
-" ألا أدلك على صدقة يحب الله موضعها؟ تصلح بين الناس، فإنها صدقة يحب الله موضعها".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں ایسے صدقے کی طرف تیری رہنمائی نہ کر دوں کہ اللہ تعالیٰ جس کے مصرف کو بہت پسند کرتے ہیں؟ تم لوگوں کے مابین صلح کروایا کرو۔ یہ ایسا صدقہ ہے کہ اللہ اس کے مصرف کو پسند کرتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2465]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2644
حدیث نمبر: 2466
-" ما عمل ابن آدم شيئا أفضل من الصلاة، وصلاح ذات البين، وخلق حسن".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‏‏‏‏آدم کے بیٹے نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو نماز، باہمی صلح کروانے اور حسن اخلاق سے بہتر ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2466]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1448