- (إذا شهَرَ المسلمُ على أخيهِ سلاحاً، فلا تزالُ ملائكةُ اللهِ تلعنُه حتّى يَشِيمَهُ عنه).
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان اپنے بھائی پر اسلحہ سونتتا ہے تو فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں، جب تک وہ اس کو میان میں داخل نہیں کر دیتا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2445]