الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1620. مسلمان کا خواب اور خواب کی اقسام
حدیث نمبر: 2443
- (1- إذا اقتربَ الزمانُ لم تَكَدْ رُؤيا المسلم تَكذبُ. 2- وأَصْدَقُهُم رؤيا أصدقهم حديثاً. 3 - ورؤيا المسلمِ جُزءٌ من ستةٍ وأربعينَ جزءاً من النبوة. قال: وقال: 4- الرؤيا ثلاثةٌ: فالرؤيا الصالحةُ بُشْرَى من الله عز وجل، والرؤيا تَحزِينٌ من الشيطان، والرؤيا من الشيء يُحَدِّثُ به الإنسانُ نفسَهُ. 5- فإذا رأى أحدُكُم ما يَكرَهُ فلا يُحَدِّثهُ أحداً، وَلْيَقُمْ فَلْيصلِّ. قال: 6 - وأُحِبُّ القَيْدَ في النومِ، وأكرهُ الغُلَّ، القَيدُ: ثباتٌ في الدِّين).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏١) جب زمانہ (‏‏‏‏قیامت کے) قریب ہو جائے گا تو ایسا نہیں ہو گا کہ مسلمان کا خواب جھوٹا ثابت ہو (‏‏‏‏٢) اور زیادہ سچا خواب اس شخص کا ہو گا جو ان میں سے گفتگو کے لحاظ سے زیادہ سچا ہو گا (‏‏‏‏۳) مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏۴) خواب کی تین (‏‏‏‏اقسام) ہیں: نیک خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہے، برا خواب شیطان کی طرف سے رنج و غم ہے اور (‏‏‏‏ان کے علاوہ) عام چیزوں سے متعلقہ خواب انسان کے اپنے خیالات ہیں۔ (۵) جب تم میں سے کوئی آدمی کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کو بیان نہ کرے اور کھڑا ہو کر نماز پڑھے (‏‏‏‏۶) میں خواب میں زنجیر کو پسند اور طوق کو ناپسند کرتا ہوں۔ دراصل زنجیر سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2443]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3014