- (إن المؤمن خُلقَ مُفَتَّناَ توَّاباً نسَّاءً؛ إذا ذُكِّر تذكَّر).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مومن کو اس حال میں پیدا کیا گیا کہ وہ فتنے میں مبتلا ہونے والا اور بہت زیادہ توبہ کرنے اور بھولنے والا ہے، جب اسے نصیحت کی جائے تو وہ نصیحت قبول کر لیتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2314]