سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ، کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کرنا، تاکہ نیکی برائی (کے اثر) کو مٹا دے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ”لا الہ الااللہ“ کہنا بھی نیکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو سب نیکیوں میں افضل ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2201]