الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
1433. جفتی کے لیے گھوڑا دینے کا اجر و ثواب
حدیث نمبر: 2177
-" من أطرق فرسه مسلما كان له كأجر سبعين فرسا حمل عليه في سبيل الله فإن لم تعقب كان له كأجر فرس يحمل عليها في سبيل الله".
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ ایک آدمی کے پاس آئے اور کہا: مجھے جفتی کے لیے گھوڑا عاریۃ دو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: جس نے جفتی کے لیے کسی مسلمان کو عاریۃ گھوڑا دیا تو اسے اللہ کے راستے میں دیے جانے والے ستر گھوڑوں کے ثواب جتنا اجر ملے گا۔ اگر اس جفتی کی وجہ سے اولاد نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے راستے میں دیے جانے والے ایک گھوڑے کے ثواب کے برابر اجر ملے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2177]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2898