سیدنا رباح بن ربیع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے، آپ نے کچھ لوگوں کو ایک چیز پر ہجوم کئے دیکھا اور ایک آدمی کو بھیجا کہ (جاؤ اور) دیکھ کر آؤ کہ لوگ کس چیز پر جمع ہیں؟ اس نے واپس آ کر کہا: مقتولہ عورت پر جمع ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو تو قتل نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔“ اس وقت ہراول دستے کے کمانڈر خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کے ذریعے پیغام بھیجا کہ: ”خالد کو کہو کہ وہ عورت کو قتل کرے نہ کسی نوکر چاکر کو۔“[سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2161]