1412. والدین، مسافر اور مظلوم کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 2153
-" ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة الوالد ودعوة المسافر ودعوة المظلوم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں مقبول ہیں ان کی قبولیت میں کوئی شک نہیں، باپ کی دعا، مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا۔“[سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2153]