1319. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش بنوانا منع ہے
حدیث نمبر: 1988
- (إنّا قد اتخذنا خاتماً، ونقشنا فيه نقشاً، فلا ينقش أحدٌ على نقشه).
سیدنا انس بن مالک رضی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس پر (محمد رسول اللہ) کندہ کرایا اور فرمایا: ”ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر کندہ کرایا ہے، لیکن تم میں سے کوئی بھی وہ (الفاظ) کندہ نہیں کروا سکتا۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہاتھ میں انگوٹھی کی چمک کو دیکھ رہا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1988]