سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شکستہ حالی بھی ایمان میں سے ہے۔“ یعنی قصداً راحت و لذت اور خوشحالی کو ترک کرنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1966]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 341
حدیث نمبر: 1967
-" ويل للنساء من الأحمرين: الذهب والمعصفر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کے لیے دو چیزوں سے ہلاکت ہے: سونا اور معصفر۔“[سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1967]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 339
حدیث نمبر: 1968
-" كان يمنع أهله الحلية والحرير ويقول: إن كنتم تحبون حلية الجنة وحريرها فلا تلبسوها في الدنيا".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنبے کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”اگر تم جنت کا زیور اور ریشم پہننا پسند کرتے ہو، تو پھر دنیا میں نہ پہنا کرو۔“[سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1968]