قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
1244. کھانا کھلانے، شیریں گفتگو کرنے اور اس کی ترغیب
حدیث نمبر: 1862
-" أطعموا الطعام، وأطيبوا الكلام".
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگوں کو) کھانا کھلایا کرو اور عمدہ کلام کیا کرو۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1862]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1465
حدیث نمبر: 1863
-" أطعموا الطعام، وأفشوا السلام، تورثوا الجنان".
محمد بن زیاد کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرتے اور کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگوں کو) کھانا کھلاؤ اور سلام کو عام کرو، جنتوں کے وارث بن جاؤ گے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1863]