-" يا بنية! إنه قد حضر بأبيك ما ليس الله بتارك منه أحدا لموافاة يوم القيامة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موت کی تکلیف محسوس ہوئی تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے تکلیف! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا: ”میری پیاری بچی! تیرے باپ پر (وہ موت) غالب آنے والی ہے کہ قیامت کے دن تک پہنچانے کے لیے اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس میں مبتلا کرنا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1780]