-" إن الرجل ليكون له عند الله المنزلة، فما يبلغها بعمل، فما يزال الله يبتليه بما يكره حتى يبلغه إياها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک آدمی کے لیے بلند مرتبے کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے، لیکن وہ اپنے اعمال کے بل بوتے پر وہاں تک رسائی حاصل نہیں کر رہا ہوتا، اس لیے اللہ تعالیٰ اسے (ایسی) آزمائشوں کے ساتھ آزماتا رہتا ہے جنہیں وہ ناپسند کرتا ہے، یہاں تک کے وہ اپنے (معینہ) مرتبے تک پہنچ جاتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1683]