-" إن يك من الشؤم شيء حق ففي المرأة والفرس والدار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست کا ہونا درست ہوتا تو وہ بیوی، گھوڑے اور گھر میں ہوتا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1642]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 442
حدیث نمبر: 1643
-" الشؤم في الدار والمرأة والفرس".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر، بیوی اور گھوڑے میں نحوست ہوتی ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1643]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1897
حدیث نمبر: 1644
-" لا شؤم، وقد يكون اليمن في ثلاثة: في المرأة والفرس والدار".
سیدنا مخمر بن معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کوئی نحوست نہیں، البتہ تین چیزوں میں خیر و برکت ہوتی ہے، یعنی بیوی، گھوڑے اور گھر میں۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1644]