الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
931. خلیفہ کے اخراجات کی مقدار
حدیث نمبر: 1332
-" لا يحل للخليفة إلا قصعتان قصعة يأكلها هو وأهله، وقصعة يطعمها".
عبداللہ بن زریر غفاری کہتے ہیں کہ ہم عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے (بطور ضیافت) خزیرہ پیش کیا، (یہ قیمے اور آٹے سے تیار کیا جانے والا ایک قسم کا کھانا ہوتا ہے)۔ ہم نے کہا: امیر المؤمنین! اگر آپ بطخ اور مرغابی کا گوشت پیش کر دیتے تو (بہت اچھا ہوتا) اور مال کثیر موجود ہے۔ انہوں نے کہا: ابن زریر! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: خلیفہ کے لیے صرف دو پیالے حلال ہیں: ایک پیالہ اس کے اور اہل کے کھانے کے لیے اور ایک کسی کو کھلانے کے لیے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الخلافة والبيعة والطاعة والامارة/حدیث: 1332]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 362