سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک بدو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر پر تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میری ایک بیوی تھی، میں نے اس پر ایک اور شادی کر لی، اب میری سابقہ بیوی کا یہ خیال ہے کہ اس نے میری نئی بیوی کو ایک یا دو دفعہ دودھ پلایا تھا، (اب میں کیا کروں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دفعہ یا دو دفعہ دودھ پلانا (رشتوں کو) حرام نہیں کرتا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1323]