سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”فلاں مزدور کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے؟“ میں نے کہا: مسکین سا ہے، بس عام لوگوں کی طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں آدمی کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے؟“ میں نے کہا: وہ تو اعلیٰ قسم کا سردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس قسم کا ایک مزدور فلاں قسم کے زمین بھر یا ہزاروں سادات سے بہتر ہے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی بھی تو (اسی قسم کا سردار ہے) اور آپ اس کی بڑی آؤ بھگت کرتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنی قوم کا سردار ہے، میں اس کی تالیف قلبی کے لیے (اس سے حسن سلوک سے پیش آتا ہوں)۔“[سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1259]