839. وہ قسم ممنوع ہے، جس سے اہل و عیال کو تکلیف ہوتی ہے
حدیث نمبر: 1220
-" إذا استلج أحدكم باليمين في أهله فإنه آثم له عند الله من الكفارة التي أمره بها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے اہل کے معاملے میں کوئی قسم اٹھائے اور (بزعم خود) سچا بنتا پھرے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سخت گنہگار ہو گا، اس کفارہ سے جس کا اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1220]