-" إذا شربوا الخمر فاجلدوهم، ثم إن شربوا فاجلدوهم، ثم إن شربوا فاجلدوهم، ثم إن شربوا (الرابعة) فاقتلوهم".
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب لوگ شراب پئیں تو انہیں کوڑے لگاؤ، اگر (دوسری دفعہ) پئیں تو پھر کوڑے لگاؤ، اگر (تیسری دفعہ) پئیں تو کوڑے لگاؤ اگر چوتھی دفعہ شراب پی لیں تو انہیں قتل کر دو۔“[سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1212]