-" كيف أصبحت يا فلان؟ قال: أحمد الله إليك يا رسول الله! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا الذي أردت منك".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ”اے فلاں! صبح کیسی ہوئی؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے بارے میں میرا یہی ارادہ تھا۔“[سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1158]