الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
725. بکریاں بابرکت ہیں
حدیث نمبر: 1063
-" اتخذوا الغنم، فإن فيها بركة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ہانی رضی اللہ عنہا سے فرمایا: بکریاں پالا کرو، کیونکہ بلاشبہ ان میں برکت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1063]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 773
حدیث نمبر: 1064
-" الإبل عز لأهلها والغنم بركة والخير معقود في نواصي الخيل إلى يوم القيامة".
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اونٹ مالکوں کے لئے باعث عزت اور بکری باعث برکت ہے اور خیر و بھلائی کو قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ معلق کر دیا گیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1064]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1763