الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الحج والعمرة
حج اور عمرہ
695. محرم پانچ قسم کے جانوروں کو قتل کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 1026
-" خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح: الغراب، والحدأة، والفأرة والعقرب، والكلب العقور".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احرام والا آدمی ان پانچ جانوروں کو قتل کرنے کی وجہ سے گہنگار نہیں ہوتا: کوا، چیل چوہیا، بچھو اور باؤلا کتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1026]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 193
حدیث نمبر: 1027
-" لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره، فاقتلوها في الحل والحرم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک بچھو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی حالت میں ڈسا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے، یہ نمازی کو معاف کرتا ہے نہ غیر نمازی کو، لہٰذا حل ہو یا حرم، اس کو قتل کر دیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1027]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 547