-" إذا قام صاحب القرآن فقرأه بالليل والنهار ذكره، وإن لم يقم به نسيه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صاحب قرآن رات اور دن کی گھڑیوں میں قیام کر کے قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے تو اسے قرآن یاد رہتا ہے، وگرنہ قیام نہ کرنے کی صورت میں بھول جاتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 694]