ابوصالح مرفوعًا اور مرسلاً دونوں طرح بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز ظہر سے قبل چار سنتیں، سحری کے وقت کی نماز کے برابر ہو جاتی ہیں۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 635]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1431
حدیث نمبر: 636
-" من صلى الضحى أربعا وقبل الأولى أربعا، بني له بيت في الجنة".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چار رکعت نماز چاشت اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 636]