الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
291. کیا آگ پر پکی ہوئی چیز ناقص وضو ہے؟
حدیث نمبر: 432
-" كان يتوضأ مما مست النار".
محمود بن طحلا کہتے ہیں: میں نے ابوسلمہ سے کہا: بیشک آپ کا سوتیلا باپ سلیم آگ پر پکی چیزیں کھا کر وضو نہیں کرتا۔ انہوں نے سلیم کے سینے پر ہاتھ مارا اور کہا: میں زوجہ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر گواہی دیتا ہوں اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگ پر پکی ہوئی چیز کھا کر وضو کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 432]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2121
حدیث نمبر: 433
-" من أكل لحما فليتوضأ".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے غلام قاسم بیان کرتے ہیں: میں مسجد دمشق میں داخل ہوا، میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اکھٹے ہیں اور ایک بزرگ ان کو احادیث بیان کر رہا تھا، میں نے کہا: یہ بزرگ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ سہل بن حنظلہ ہے، پھر میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو گوشت کھائے، وہ وضو کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 433]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2322