سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم پر مسواک کے معاملے میں بہت زیادہ تاکید کرتا ہوں۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 392]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3995
حدیث نمبر: 393
-" أمرت بالسواك حتى خفت على أسناني".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسواک کرنے کا (اس قدر زیادہ حکم دیا) کہ میں اپنے دانتوں کے بارے میں ڈرنے لگ گیا۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 393]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1556
حدیث نمبر: 394
-" كان لا ينام إلا والسواك عنده، فإذا استيقظ بدأ بالسواك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تو مسواک آپ کے پاس ہوتا، جب بیدار ہوتے تو مسواک سے ابتدا کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 394]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2111
حدیث نمبر: 395
- (لولا أن أشُقَّ على أمتي؛ لَفَرَضْتُ على أمتي السِّوَاكَ كما فَرَضْتُ عليهم الوضوءَ).
عبد الرحمن بن ابی لیلی کسی صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو ان پر مسواک کو یوں فرض قرار دیتا، جیسے وضو کو لازم کیا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 395]