-" طوبى للغرباء، قيل: ومن الغرباء يا رسول الله؟ قال: ناس صالحون قليل في ناس سوء كثير من يعصيهم أكثر ممن يطيعهم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غربا کے لیے خوشخبری ہے۔“ کہا: گیا: اے اللہ کے رسول! غربا سے کون لوگ مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نیک لوگ جو برے لوگوں کی بہ نسبت کم ہوتے ہیں اور ان کی نافرمانی کرنے والے، ان کی اطاعت کرنے والوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔“[سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 366]