-" الخلق كلهم يصلون على معلم الخير حتى نينان البحر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساری کی ساری مخلوق (لوگوں کو) خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے رحمت کی دعا کرتی ہے، حتی کہ سمندر کی مچھلیاں بھی۔“[سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 357]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1852
حدیث نمبر: 358
- (مُعَلِّمُ الخَيْرِ يَسْتَغْفِرُ لهُ كُلُّ شيءٍ حتى الحيتانُ في البحارِ).
سیدنا جابر رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندروں کی مچھلیوں سمیت ہر چیز خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے بخشش طلب کرتی ہیں۔“[سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 358]