169. آزمائش زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا اور فائدہ
حدیث نمبر: 268
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی آزمائش زدہ آدمی دیکھا اور یہ دعا پڑھی: ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے اس بیماری سے عافیت بخشی جس میں تجھے مبتلا کر رکھا ہے اور اپنی بہت سی مخلوقات پر مجھے فضیلت بخشی، تو وہ بیماری اسے لاحق نہیں ہو سکے گی۔“[سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 268]