سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کے پاس ہمارے (ایمان و اسلام) کی کیفیت اور ہوتی ہے اور دوسروں کے پاس اور (ہمیں تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ نفاق ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اپنے رب اور اپنے نبی کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟“، انہوں نے کہا: ہم جلوتوں اور خلوتوں میں (یہ اقرار تو کرتے ہیں کہ) اللہ ہمارا رب ہے اور آپ ہمارے نبی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو نفاق نہیں ہے۔“ راوی حدیث ابویعلی کی روایت میں ”اپنے نبی“ کے الفاظ ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 261]