اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ نے (سورۃ الطلاق میں) فرمایا «واللائي لم يحضن» یعنی جن عورتوں کو ابھی حیض نہ آیا ہو ان کی بھی عدت تین مہینے ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: Q5133]
ہم سے محمد بن یوسف بیکندی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کا نکاح کیا تو ان کی عمر چھ سال تھی اور جب ان سے صحبت کی تو اس وقت ان کی عمر نو برس کی تھی اور وہ نو برس آپ کے پاس رہیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 5133]