حافظ ابو جعفر بن زبیر اپنے برنامج میں کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق جامع ترمذی کو چھ لوگوں نے امام ترمذی سے روایت کیا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:
1- ابوحامد احمد بن عبد اللہ بن داود التاجر المروزی۔
2- ابو سعید ہیثم بن کلیب شاشی صاحب المسند (ت: 335ھ)۔
3- ابو العباس محمد بن احمد بن محبوب مروزی (ت: 346ھ)۔
4- ابو ذر محمد بن ابراہیم بن محمد ترمذی۔
5- ابو محمد حسن بن ابراہیم القطان۔
6- ابو الحسن علی بن عمر الوذاری۔ (ملاحظہ ہو: مقدمۃ تحفۃ الأحوذی)