سنن صغریٰ اور کبریٰ کے موجودہ ایڈیشن:
سنن کبری کو سب سے پہلے مولانا عبدالصمد شرف الدین الکتبی نے شائع کرنا شروع کیاتھا، لیکن اس کی صرف دوجلدیں چھپ پائیں، بعد میں دار الکتب العلمیۃ سے ایک ایڈیشن شائع ہوا، اور آخر میں ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی کی زیر نگرانی ایک محقق ایڈیشن (12)جلدوں میں شائع ہوا، جس کی آخری دوجلدیں فہارس کتاب ہیں، جس کی تفصیل تصانیف کے عنوان میں موجود ہے۔
اس وقت سنن صغریٰ کے کئی ایڈیشن موجود ہیں، جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1- سنن النسائی مع التعلیقات السلفیۃ للشیخ محمد عطاء اللہ حنیف الفوجیانی -رحمہ اللہ- اس کا پاکستانی ایڈیشن اب جدید ٹائپ پر (5) جلدوں میں ریاض سے شائع شدہ ہے، جواپنی مجموعی خوبیوں کے اعتبار سے سب سے عمدہ ایڈیشن ہے۔
2- سنن النسائی: مکتب تحقیق التراث الإسلامی کا تیار کردہ ایڈیشن جس میں احادیث کی تخریج کتب ستہ سے کی گئی ہے، توزیع مکتبۃ الموید، ریاض۔
3- بذل الإحسان بتقریب سنن النسائی ابی عبدالرحمن: تحقیق ابواسحاق حوینی اثری۔ ط۔ مجلدان، القاہرۃ۔
4- سنن النسائی: ناشر دارالسلام، ریاض۔
5- سنن النسائی: ناشربیت الافکار الدولیۃ۔
6- سنن النسائی: تحقیق مشہور حسن سلمان، ناشر دار المعارف، ریاض (اس میں شیخ البانی کے صحیح سنن النسائی وضعیف سنن النسائی کے احکام کو ذکر کردیا گیا ہے)۔