برصغیر پاک وہند کے علماء کی سنن نسائی سے متعلق خدمات کاتذکرہ:
1- حاشیۃ السندي: لابی الحسن محمد بن عبدالہادی السند ی (ت: 1136ھ) نے دیگر کتب صحاح کی طرح امام نسائی کی سنن کا بھی حاشیہ لکھا ہے، یہ حاشیہ علامہ سیوطی کی شرح سے جامع اور مفید معلومات پر مبنی ہے، یہ حاشیہ (1321ھ) میں طبع ہوچکا ہے۔
2- الحاشیۃ المحمدیۃ علی الأخبار النسئیۃ، تالیف: محمد بن حمداللہ التہانوی (ت: 1296ھ) (ہندوستان میں دوبار شائع ہوئی مطبوع)
3-التقریرات الرائعۃ علی سنن النسائي، تالیف: محمد بن حمداللہ التہانوی (ت: 1296ھ) (1309ھ میں ایک جلد میں شائع ہوئی، مطبوع)
4- الفیض السماوي علی سنن النسائي: تالیف: رشید احمد الگنگوہی (ت: 1323ھ) (مطبوع)
5- الحواشی الجدیدۃ علی سنن النسائي: تالیف: ابوعبدالرحمن محمد پنجابی دہلوی (ت: 1315ھ) (مؤلف تفسیر محمدی)، یہ حاشیہ (1312ھ=1898ء) میں مطبع انصاری، دہلی سے طبع ہوا ہے، کم یا ب اور صرف ثلث حصہ پر منحصر ہے۔
6- تکملۃ الحواشي الجدیدۃ: ازعلامہ ابویحیی محمد بن کفایت اللہ شاہجہاں پوری (ت: 1338ھ)، یہ در اصل شیخ ابوعبدالرحمن محمد پنجابی کے حاشیہ کا تکملہ ہے (مقدمہ تعلیقات نسائی لعلامہ محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی)۔
7- تعليق على سنن النسائي للشيخ حسين بن محسن الأنصاري اليماني البوفالي (ت: 1327هـ) ایک نہایت لطیف تعلیقات پر مبنی حاشیہ شیخ حسین بن محسن انصاری کا ہے جسے حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نے تعلیقات سلفیہ مے ضم کردیا ہے۔
8- شرح مجموع من شرح السیوطي وحاشیۃ السندي وغیرہما: جمع وتالیف، ابوعبدالرحمن محمدپنجابی، ومحمدعبداللطیف (دہلی میں 1898ء میں شائع ہوئی، مطبوع)۔
9- علامہ ابوالطیب شمس الحق محدث ڈیانوی عظیم آبادی رحمہ اللہ نے نسائی کے پیچیدہ مقامات پر علاحدہ مستقل کتاب لکھی ہے، (حاشیہ سیرت البخاری 469، ط۔ نیو)
10- التعلیقات السلفیۃ: نہایت لطیف اور جامع تعلیقات کا حامل یہ حاشیہ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نے نہایت محنت وکاوش سے مرتب فرمایا ہے، یہ حاشیہ کئی خصوصیات کاحامل ہے، فاضل مکرم نے اس میں زہرالربی سیوطی، حاشیہ سندھی، حواشی جدیدہ (محمد پنجابی) و ابویحیی اور شیخ حسین بن محسن انصاری کے حواشی کا احاطہ فرمایا ہے، اور ساتھ ہی احادیث کا شمار بھی کیا ہے، مسائل فقیہہ پر مختصر مگر جامع اور تسلی بخش نوٹ دے کر تعلیقات کو مزید حسن وزیبائش سے آراستہ کیا ہے، اگر کسی مسئلہ میں اختصار سے کام لیتے ہیں تو اس کے متعلقہ مظان وموارد بقید حوالہ صفحات ذکرکردیتے ہیں، جومسئلے کی تنقیح میں ایک معاون کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ مفید تعلیقات (1376ھ)میں المکتبہ السلفیہ سے طبع ہوکر منصہ شہود پر آئی تھی، (5) جلدوں میں ریاض سے شائع ہواہے جس پر تخریج وتحقیق کا کام شیخ ابوالأشبال صغیر شاغف البہاری ا ورشیخ احمد مجتبیٰ نے کیا ہے۔
12- روض الربى عن ترجمة المجتبى اردو ترجمہ مع حواشی ازمولانا وحیدالزمان حیدرآبادی (ت: 1338ھ)
یہ ترجمہ لاہو ر سے (1886ء) میں شائع ہوا (تاریخ التراث العربی)۔
13- المکتفی بحل المجتبیٰ، تالیف: ابومحمد احمد حسین المظاہری الہندی۔