امام ذہبی رحمہ اللہ نے سنن ابن ماجہ میں موجود کتابوں کی تعداد (32) ذکر فرمائی ہے، اور ابوالحسن القطان راوی کتاب سے نقل فرمایا ہے کہ سنن میں (1500) ابواب ہیں، نیز امام ذہبی رحمہ اللہ نے احادیث کی تعداد (4000) بتائی ہے۔
استاذ محمد فواد عبدالباقی کے ایڈیشن میں مقدمہ کتاب کے علاوہ (37) کتابوں کا ذکر ہے، اس طرح مقدمہ کو ملا کر (38) کتابیں ہوجاتی ہیں، اور ابواب کی تعداد (1515) ہے، اور حدیثوں کی تعداد (4341)ہے، اس طرح امام ذہبی رحمہ اللہ کے بیان اور مذکورہ ایڈیشن میں موجود تعداد قریب قریب یکساں ہی ہے۔
اختلاف نسخ کا بھی فرق ملحوظ رکھنا چاہئے۔