حافظ ابوعبد اللہ محمد بن اسحاق بن مندہ کا بیان ہے: ” ابوداود اورنسائی دونوں کی شرط ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی روایت کی تخریج کرسکتے ہیں جن کے متروک ہونے پر علماء کا اجماع نہ ہو بشرطیکہ حدیث کی سند متصل ہو اس میں انقطاع اور ارسال واقع نہ ہو “ (شروط ابن مندہ)۔
اس سلسلہ میں خود امام ابوداودفرماتے ہیں: ”میں نے اپنی کتاب میں کوئی ایسی روایت ذکرنہیں کی ہے جس کے متروک ہونے پر لوگوں کا اتفاق ہو“۔
آپ کے اس بیان میں صراحت ہے کہ کتاب ” السنن“ میں ضعیف احادیث موجود ہیں، بلکہ ایسی روایات بھی ہیں جو بہت زیادہ کمزور ہیں، اور ان کے ضعف کو انہوں نے کھول کر بیان کردیاہے۔