صحاح ستہ کے مختلف ایڈیشن مختلف مقامات سے شائع ہوتے رہے ہیں، بالخصوص ہندوستان میں ان کتابوں کی طباعت واشاعت، اور ان کی تدریس کا کام مسلسل ہوتا رہا ہے، اسی اہمیت کے پیش نظر یہاں پر ہم سنن ابی داود کے ہندوستان میں شائع ہونے والے نسخوں کا اجمالاً تذکرہ کررہے ہیں:
1- پہلا ہندستانی ایڈیشن: مولانا حافظ محمد ابراہیم کے حاشیہ سے مطبعہ منشی نول کشور لکھنو میں 1293ھ مطابق 1876ء شائع ہوا، مقدمہ میں ابوداودکا رسالہ مکیہ بھی موجود ہے، اور متن کے تین طرف مختلف شروح سے مأخوذ حواشی ہیں، ا ور یہ بڑے سائز کے 361 صفحات پر مشتمل ہے۔
2- دوسر1 ایڈیشن: 1283ھ میں حواشی کے ساتھ دو حصوں میں شائع ہوا۔
3- تیسرا ایڈیشن: ایک جلد میں مع حواشی دہلی میں 1890 میں شائع ہوا، صفحات کی تعداد 168ہے۔
4- چوتھا ایڈیشن: ایک جلد میں 1840ء میں لکھنو سے شائع ہوا۔
5- پانچواں ایڈیشن: 1877ء- 1878ء میں لکھنو سے شائع ہوا۔
6- چھٹا ایڈیشن: 1305 ھ میں لکھنو سے شائع ہوا۔
7- ساتواں ایڈیشن: 1381ھ میں حیدرا آباد سے صفحات کی تعداد 393 ہے۔
8- آٹھواں ایڈیشن: 1318ھ میں مولانا ابو الحسنات محمد پنجابی کی شرح کے ساتھ لکھنو سے شائع ہوا۔
9- نواں ایڈیشن: 1323ھ میں شرح عون المعبود کے ساتھ چار حصوں میں مطبع انصاری دہلی سے شائع ہوا۔