سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے (بطور استفہام انکاری) کہا کہ کیا یہ مشکل ہے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک رات میں تہائی قرآن پڑھے؟ ان (صحابہ رضی اللہ عنہم) کو یہ دشوار معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! ہم میں سے کس کو اتنی طاقت حاصل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ الاخلاص جس میں ”اللہ واحد صمد“ کی صفات مذکور ہیں، تہائی قرآن (کے برابر) ہے۔“