سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی کو ((قل ھو اللہ احد))(سورۃ الاخلاص) باربار پڑھتے ہوئے سنا، پس وہ صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ بیان کیا، گویا کہ وہ شخص ((قل ھو اﷲ احد)) کو (بوجہ قلت الفاظ کے ثواب میں) قلیل جانتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بیشک یہ سورۃ ((قل ھو اﷲ احد)) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“