عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مسلمان کافر کے بدلے قصاص میں قتل نہیں کیا جائے گا
“، اور اسی سند سے روایت ہے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”کافر کی دیت مومن کی دیت کا نصف ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کی حدیث حسن ہے،
۲- یہودی اور نصرانی کی دیت میں اہل علم کا اختلاف ہے، یہودی اور نصرانی کی دیت کی بابت بعض اہل علم کا مسلک نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی حدیث کے موافق ہے،
۳- عمر بن عبدالعزیز کہتے ہیں: یہودی اور نصرانی کی دیت مسلمان کی دیت کا نصف ہے، احمد بن حنبل اسی کے قائل ہیں۔